site
stats
سندھ

سیورج لائن میں دھماکہ‘ کراچی میں دومنزلہ عمارت زمیں بوس

کراچی: شہر قائد کے سب سے اہم تجارتی مرکز پر دو منزلہ بلڈنگ زمیں بوس ہوگئی، سانحے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ کراچی کے علاقے صدر کی عبداللہ ہارون روڈ پر واقع دو منزلہ عمارت سیورج لائن میں ہونے والے دھماکے کے سبب ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

blast 2

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کی حالت کافی مخدوش تھی اور وہ سیورج لائن میں پیدا ہونے والی گیس کے سبب ہونے والے دھماکے کو نہیں برداشت کرپائی۔

حادثے میں ریسکیو ذرائع نے دو زخمی افراد کو ملبے ے ڈھیر سے باہر نکال لیا ہے اور مزید دو سے تین افراد ملبے تلے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

blast 3


گلشن اقبال میں پانچ منزلہ عمارت ٹیڑھی ہوگئی، گرانے کا فیصلہ


سیورج لائن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بلڈنگ کے ساتھ واقع سڑک کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ نزدیک کھڑی گاڑیاں بھی ملبہ گرنے سے نقصان کی زد میں آئی ہیں۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کاروائیاں تاحال جاری ہیں۔

blast 4

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top