ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

پشاورمیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظراسکول بند کردئیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخواہ محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاورکینٹ کے علاقے میں تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرادیئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ کے علاقے میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرا دیئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے کینٹ نوتھیہ اور گلبرگ کے علاقوں میں بھی اسکول بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ای ڈی او محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صرف کینٹ کے علاقے میں اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے باعث اسکول بند کرنے کی خبر جیسے ہی شہر کے دوسرے علاقوں میں پہنچی تو وہاں بھی بہت سے سرکاری و نجی اسکولز بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ والدین خوف کے مارے اپنے بچوں کو لینے اسکول پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول ( پشاور) پردہشت گردوں کے حملے میں 144 طالب علموں سمیت 148 افراد شہید ہو گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں