ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ایف آئی اے : بیرون ممالک سے آنے والے متعدد پاکستانی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کراچی میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ممالک سے آنے والے متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث متعدد مسافروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران متعدد مشکوک مسافروں کو روکا گیا، اس دوران راشد نامی مسافر کو عراق سے ڈی پورٹ ہونے پر حراست میں لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ مسافر راشد کے اصل پاسپورٹ سے متعدد صفحات نکالے گئے تھے۔

اس کے علاوہ عاطف رحمان نامی مسافر ترکیہ سے پاکستان پہنچا تھا، مسافر عاطف ٹرانزٹ ویزے پر ترکیہ 8 ماہ غیرقانونی طور پر مقیم رہا۔

دیگر 3 مسافروں کو ترکیہ سے ڈی پورٹ کیا گیا، مذکورہ مسافر ایران سے غیرقانونی طور پر زمینی راستوں سے یورپ جارہے تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافرعمیر خان جرمنی سے پاکستان پہنچا تھا، عمیر نے ایران اور ترکیہ کے راستے یورپ جانے کا اعتراف کیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں