تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

جرمنی میں‌ چاقو بردار شخص کا حملہ، تین ہلاک متعدد زخمی

برلن: جرمنی کے جنوبی علاقے میں ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے تین شہریوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز جرمنی کے جنوبی شہر وورز برس میں ایک شخص نے راہ چلتے افراد پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ چند کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا، جس کا تعلق صومالیہ سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر گرفتار کیا، جس کی حالت خطرے سے باہر  بتائی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ جوچم ہرمن کا کہنا تھا کہ حملہ آور صومالین شخص ہے جو چند روز قبل نفسیاتی علاج کروا کے اسپتال سے واپس آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران کو ایسے شواہد ملے کہ مذکورہ شخص کا نفسیاتی مریض ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم کتنے عرصے تک نفسیاتی اسپتال میں داخل رہا، اس بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

Comments