واشنگٹن (19 مارچ 2026): امریکا کی متعدد ریاستیں گزشتہ روز دھماکوں سے گونج اٹھیں جس کی وجہ شہابیے کا ٹوٹنا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی کم از کم 10 ریاستوں ڈیلاویئر، الینوائے، انڈیانا، کینٹکی، میری لینڈ، مشی گن، نیو یارک، اوہائیو، پنسلوانیا، ورجینیا کے علاوہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، کلیولینڈ شہر اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں لوگوں نے آسمان سے روشنی زمین پر آتے دیکھی۔
خلائی ادارے ناسا کے مطابق یہ روشن ٹھوس جسم ایک سات ٹن وزنی اور چھ فٹ کے شہابیہ کا تھا، جو فضا میں ٹوٹنے کے بعد تیزی سے نیچے آیا، جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا جس سے امریکا کی یہ ریاستیں گونج اٹھیں۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اس شہابیے نے فضا میں ٹوٹتے وقت 250 ٹن ٹی این ٹی کے برابر توانائی خارج کی، جس سے ایک طاقتور دباؤ کی لہر بن کر زمین تک پہنچی اور اسی وجہ سے لوگوں نے زور دار دھماکوں اور گونجتی آوازوں کو محسوس کیا۔
کلیولینڈ کے نیشنل ویدر سروس کے دفتر نے بھی ٹویٹ میں کہا کہ تازہ GLM امیجری (1301Z) سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دھماکا ایک شہابیے کی وجہ سے ہوا تھا۔
One of our employees, Jared Rackley, caught this morning's meteor on camera from the Pittsburgh area. pic.twitter.com/2LdqOpChti
— NWS Pittsburgh (@NWSPittsburgh) March 17, 2026
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


