اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی ، پارہ نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شمالی بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے کئی ڈگری گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سردی زوروں پر ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گرگیا۔

اسکردو میں منفی 12، استور میں منفی 11، گوپس منفی 9، ہنزہ اور قلات منفی 8، گلگت، بگروٹ اور کالام میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر علاقوں میں کوئٹہ میں منفی 3، مری اور ایبٹ آباد میں منفی 1، پشاور صفر، اسلام آباد 1، لاہور 5 اور کراچی میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

سرد موسم کے باعث بالائی سوات کے سیاحتی علاقے کالام اور ملم جبہ میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔

برف باری کے بعد یہ علاقے حسین مناظر سے بھر گئے، جہاں ملکی اور غیر ملکی سیاح برف بازی، اسکیئنگ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ کالام اور ملم جبہ کا سرد موسم اور برف باری قدرت کا حسین تحفہ ہے، اور یہاں آ کر ذہنی سکون ملتا ہے۔

مقامی ہوٹل مالکان اور کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی آمد سے علاقے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں