تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لاہور اور گردو نواح میں زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے بعد لاہور ،شیخوپورہ میں لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20کلو میٹر دور تھا۔

شیخوپورہ ، شرق پور،فاروق آباد ، جڑانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ہم ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں ملک کے بالائی علاقوں چترال اور دیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -