پیر, جون 8, 2026
اشتہار

شدید ہیٹ ویو کا خدشہ، ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 19 سے 26 مئی کے دوران شدید ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے پیشِ نظر ایک ہفتے کا ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 19 مئی سے 26 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں پارہ 42 ڈگری سے تجاوز کرنے اور شدید گرمی کی لہر کا شدید خطرہ ہے۔

بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، سرگودھا، لودھراں، خانیوال، وہاڑی اور لاہور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

کراچی، حیدر آباد، جیکب آباد، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، دادو، نوشہرو فیروز، کشمور، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص اور بدین میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

تربت، سبی، اتھل، جھل مگسی، ڈیرہ مراد جمالی، نصیر آباد، جعفرآباد، اوستہ محمد، کچھی، لسبیلہ اور پنجگور کے علاقوں میں شدید گرمی ہوگی۔

این ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کیا ہے کہ درجہ حرارت میں یہ ممکنہ شدید اضافہ شہریوں کے لیے صحت کے سنگین مسائل، بالخصوص ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کا باعث بن سکتا ہے۔
اتھارٹی نے عوام الناس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شدید دھوپ اور گرمی کے اوقات (خاص طور پر دوپہر کے وقت) غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے مکمل گریز کریں۔

الرٹ میں بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھنے کی اپیل کی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وافر مقدار میں پانی پیئیں تاکہ جسم کو پانی اور نمکیات کی کمی سے بچایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں