The news is by your side.

Advertisement

سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

سوات : صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا، شہری خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے سوات سمیت مختلف علاقوں اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 170 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی افراد کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، آخری اطلاعات تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 14 تاریخ کو بھی سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 جبکہ گہرائی 150 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں