The news is by your side.

Advertisement

سردی کی شدت برقرار، موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی : قائد کے شہر میں سردی کی شدت برقرار ہے، موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم کی شدت کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم نظام زندگی معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں