تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کراچی طیارہ حادثہ، سوختہ لاشوں کی شناخت آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے کا امکان

کراچی: جامعہ کراچی کے  بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیات (آئی سی سی بی ایس) نے اعلان کیا ہے کہ طیارہ حادثے کی بقیہ سوختہ لاشوں کی شناخت آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوجائے گی۔

جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کی جانب سے جاری  اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ حادثے میں مرنے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق جامعہ کراچی میں سوختہ میتوں کی تشخیص آئندہ 48گھنٹوں میں مکمل ہوگی، لاشوں کی شناخت کا عمل انتہائی پیچیدہ ہے، مسافروں کی سوختہ لاشوں کا عمل سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری جامعہ کراچی کے تحت کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق چوبیس گھنٹے  جاری رہنے والے آپریشن میں بیس سائنسی ماہرین اور رضا کار شامل ہیں،  ایس ایف ڈی ایل کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک ایس ایف ڈی ایل کوحادثے کا شکار مسافروں کے لواحقین کے(67)نمونے موصول ہوئے ہیں جن میں سے 69 نمونے پولیس نے فراہم کیے۔

مزید پڑھیں: طیارہ حادثہ ، جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 64 میتیں ورثا کے حوالے

یاد رہے کہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت اس جدید ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کا قیام عمل میں آیا تھا۔

دوسری جانب طیارےحادثے میں جاں بحق ایک اورخاتون کی میت کو شناخت کرلیاگیا، جن کی عمر 74 برس اور نام نیلم برکت ہے، خاتون کی میت کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا، اس وقت ایدھی سردخانےمیں موجود 24 ناقابل شناخت لاشیں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -