کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتوں کے لیے گیس کی فراہمی کل 24 گھنٹے کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اتوار کے روز کراچی سمیت دیگر علاقوں میں صنعتی صارفین اور کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی فراہمی 24 گھنٹے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے اعلامیے کے مطابق اتوار صبح 8 سے پیر صبح 8 بجے تک صنعتی گیس بند رہے گی
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مختلف شعبوں میں گیس لوڈ کی مینجمنٹ اور سسٹم میں گیس کے پریشر (لائن پیک) کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس بندش سے صنعتی پیداواری عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تاہم کمپنی کے مطابق یہ اقدام سسٹم کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


