قومی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے کی تقریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی ہوٹل میں ہوئی۔
ولیمے کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر میں نجم سیٹھی، ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، فواد عالم، سعود شکیل ،سہیل خان، دانش عزیز، حسان خان اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ معروف شخصیات بھی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ چیف سلیکٹر ہارون رشید، پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، سابق کرکٹرز وسیم باری، جلال الدین، عبدالرقیب اور صادق محمد نے بھی شان مسعود کے ولیمے میں شرکت کی۔
شان مسعود اور نیشے خان نے تقریب سے قبل فوٹو سیشن کروایا تھا، ان کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور شوٹ کی تصویریں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
واضح رہے کہ معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے شان مسعود کا پشاور سے تعلق رکھنے والی اپنی پرانی دوست نیشے سے نکاح ہوا تھا
View this post on Instagram