پیر, جون 8, 2026
اشتہار

شان شاہد نے خود کو ’مغرور‘ کہے جانے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

فلم اسٹار شان شاہد نے خود کو مغرور کہنے جانے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں معروف اداکار شان شاہد نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی میں زیادہ تر اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارتا ہوں اور میرا دائرہ محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر شخص کے ساتھ احترام اور سادگی کے ساتھ پیش آتا ہوں اور کبھی بھی خود کو نمایاں کرنے یا دکھاوا کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔

یہ پڑھیں: شان شاہد کا بالی ووڈ سے متعلق ایک بار پھر بڑا بیان سامنے آگیا

اداکار نے کہا کہ میں اپنے کام پر توجہ دیتا ہوں اور اپنی پروفیشنل زندگی کو ترجیح دیتا ہوں، جبکہ ذاتی معاملات کو میڈیا یا عوامی سطح پر زیادہ زیر بحث نہیں لاتا۔

شان شاہد کا کہنا ہے کہ میرے بارے میں جو یہ بات مشہور کی گئی ہے کہ میں مغرور یا مشکل شخصیت کا حامل ہوں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ لوگوں کا یہ تاثر شاید میری کم گفتگو اور اپنی ذات تک محدود رہنے کی عادت کی وجہ سے بنا ہو، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں