ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی کے اداکاروں نے اپنی الگ ہی دنیا بنالی ہے، شان شاہد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ کراچی کے اداکاروں نے اپنی الگ ہی دنیا بنالی ہے۔

اداکار شان شاہد نے اپنی اور میرا کی نئی فلم کی تشہیر کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آکر مجھے ہمیشہ اچھا لگتا ہے اس شہر کی اپنی ایک وائب ہے، جب یہاں آتا ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ یہ ایک ایسا ہے جس کے بغیر ہم نامکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹی وی اور فلموں پر اچھا کام ہورہا ہے، یہاں پر انٹرٹینمنٹ کی اکانومی ہے لیکن اتنا کچھ اچھا لگنے کے ساتھ ساتھ کچھ برا بھی لگتا ہے وہ کبھی وقت ہوگا تو بتاؤں گا کہ کیا برا لگتا ہے۔

شان شاہد نے کہا کہ جتنا بڑا سنیما کراچی کا ہے اس نے پورے پاکستان کو لوگوں کو اپنے اندر سما لیا ہے لیکن کراچی کے اداکاروں نے اپنی الگ ہی دنیا بنالی ہے، یہاں کے اداکار اپنے کمفرٹ زون میں رہتے ہیں، اداکار وہ ہوتا ہے جو خود کو چیلنج کرتا ہے میں نے ساری زندگی ندیم صاحب کے ساتھ کام سیکھا ہے اور میری خواہش ہوتی تھی ان کے ساتھ کام کروں جن سے کچھ نہ کچھ سیکھ سکوں۔

یہ پڑھیں: شان شاہد نے خود کو ’مغرور‘ کہے جانے پر خاموشی توڑ دی

اداکار نے کہا کہ شاید یہ دور ایسا ہے کہ اب اداکاروں کو سیکھنے میں شرم آگئی ہے، اے آئی سے ہم سیکھ لیتے ہیں انسان سے نہیں سیکھ سکتے، میں خلا میں نہیں رہتا لاہور میں رہتا ہوں، دس سال میں کراچی کو میری ضرورت نہیں پڑی، انہوں نے بلایا نہیں میں آیا نہیں، جب ضرورت ہوگی تو میں آجاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گھر کے باہر یہ نہیں لکھا کہ کراچی میں کام نہیں کروں گا میں نے لکھا کہ بھارت میں کام نہیں کروں گا لیکن وہاں کام نہیں کرنے کا کہا ہے تو مجھے لگتا ہے اس وجہ سے کراچی میں بھی کام نہیں مل رہا۔

شان شاہد نے مزید کہا کہ بھارت کے معاملے میں ان کو سرحد نظر نہیں آتی لیکن کراچی اور لاہور میں سرحد دکھائی دینے لگتی ہے آج اگر بھارت سے بلاوا مل جائے تو وہ چلے جائیں گے، یہ بڑے دکھ کی بات ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں