رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شبِ برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی -
The news is by your side.

Advertisement

رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شبِ برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

کراچی : رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اس موقع پر مساجد پر چراغاں اور خصوصی محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔

ماہ شعبان کی پندرھویں رات کو عام طور پر شب برات یعنی بری ہونے کی رات کہا جاتا ہے، اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور جہنم سے نجات پاتے ہیں، اس رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے عام معافی کا اعلان ہوتا ہے۔اس لیے اس رات کو شبِ برات کہتے ہیں ۔

اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ استغفار کے لئے اللہ کے حضور سر بسجود ہوں گے۔ اس مقدس رات میں اسلام کی سربلندی، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

علماء کرام خصوصی مجالس میں اس رات کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہیں، ایک دینی اسکالر فضل الرحمان نوری کا کہنا ہے کہ شبِ برات کے موقع پر شہری جہاں اپنی بخشش کی دعائیں کرتے ہیں وہیں اپنے فوت شدہ عزیزواقارب کی مغفرت کے لئے قبرستان جا کر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کرتے ہیں ۔

مساجد میں خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوگا اور مساجد میں شب بیداری اہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نے نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کریں گے، آج شب برأت کی افضل رات کے موقع پر لاکھوں شہری قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں