تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں شب برات نہایت عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، اس سلسلے میں چاروں صوبائی، وفاقی دارالحکومت ،شمالی علاقہ جات کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر شب برات کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

جس میں علمائے کرام خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کررہے ہیں، اس موقع پر مساجد خانقاہوں اور مزارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

شب برات کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دے رہے ہیں اور اور ان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔

روایت ہے کہ اس رات سال بھر میں ہونے والے تمام امور کائنات،عروج وزوال ، کامیابی و ناکامی، رزق میں وسعت و تنگی موت وحیات اور کارخانہ قدرت کے دوسرے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی جاتی ہے۔ اور فرشتوں کواپنے اپنے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس مبارک رات کو خصوصی پروگرام کا انعقاد کررہا ہے۔

اس خصوصی محفل میں ملک پاکستان کے نامور نعت خواں اور مقرر شریک ہورہے ہیں جبکہ میزبانی کے فرائض ہر دل عزیز وسیم بادامی سرانجام دینگے۔

بلاول بھٹو کا شب برات کے حوالے سے پیغام

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شب برات سے متعلق جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ مقدس رات اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنےکا موقع فراہم کرتی ہے،شب برات کی مقدس ساعتیں ہمیں دوسروں کو معاف کرنیکا موقع دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ساعتیں بھائی چارے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتی ہیں، شب برات پرانفرادی کیساتھ اجتماعی دعاؤں کابھی اہتمام کریں،دعا ہے کہ اللہ ارضِ وطن،پوری دنیا کوامن،استحکام،خوشحالی عطا فرمائے۔

Comments