جمعہ, فروری 6, 2026
اشتہار

شعبان کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپارکو کی جانب سے شعبان 1447 ہجری کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کمیشن برائے خلائی و بالا فضائی تحقیق (SUPARCO) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند متوقع طور پر 19 جنوری 2026 بوقت 00:52 PST پیدا ہوگا۔

19 جنوری 2026 کی شام کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے اور 36 منٹ ہوگی جبکہ ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج غروب ہونے اور چاند غروب ہونے کے درمیان وقت کا وقفہ تقریباً 33 منٹ ہوگا۔

فلکیاتی عوامل کے مطابق 19 جنوری 2026 کی شام کو نہایت کم امکان ہے کہ نیا چاند آنکھ سے دیکھا جا سکے، لہٰذا شعبان کی پہلی تاریخ ممکنہ طور پر 21 جنوری 2026 ہوگی۔

اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔

خیال رہے مسلمان ہر سال 14 اور 15 شعبان کی درمیانی شب کو شبِ برات عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ اس رات کو مغفرت اور بخشش کی رات کہا جاتا ہے، جس میں مسلمان نوافل ادا کرتے، خصوصی دعائیں مانگتے اور اللہ تعالیٰ سے رحمت و مغفرت طلب کرتے ہیں۔

عقیدے کے مطابق اس شب اللہ تعالیٰ بندوں کے آئندہ سال کے معاملات اور تقدیری فیصلے فرماتے ہیں، اسی لیے مسلمان اس رات کو عبادت، توبہ اور دعا میں گزارتے ہیں۔

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں