تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

‏’شبرزیدی نااہل، نکمے اور بزدل آدمی ہیں‘‏

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کو نااہل، نکمےاور ‏بزدل آدمی قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ شبرزیدی ‏بڑی بڑی باتیں کر کے گمراہ کرنےوالےشخص ہیں شبرزیدی جب آئےایف بی آرکابھیانک چہرہ بتایالیکن ‏ایسا نہیں تھا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ شبرزیدی نےعمران خان کےسامنےبھی بڑی بڑی باتیں کیں ان کی تقرری پر ‏کہا تھا یہ نااہل آدمی ہیں یہ وہ ہیں جو ہتھیلی پر سمندر دکھاتےہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شبرزیدی جیسے لوگ ہوتےہیں جو خود کچھ کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ‏ہیں یہ لوگ سب اچھا خود سمیٹتےہیں اوربراکسی اورکےکھاتےمیں ڈالتےہیں مفاد کیلئے موقع ‏پرہوتےہیں اور نقصان کے وقت یہ غائب ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےجو کچھ کہا تھا وہ کر دکھایا ہے مہنگائی مسئلہ ہےجس پرکام جاری ہے ‏عمران خان کواللہ نے قوت دی،بساط لپیٹنےپرآتےہیں تولپیٹ دیتےہیں عمران خان ایسےشخص نہیں ‏جو ملک سے بھاگ جائیں گےہر چیلنج کا مقابلہ کرتےہیں کیونکہ وہ دیانتدار انسان ہیں۔

Comments

- Advertisement -