‘ایک لاکھ سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم’

اسلام آباد : سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد کی خریداریوں پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنا مجرمانہ اور پاکستان کیخلاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے ایک لاکھ سے زائد کی خریداریوں پر سی این آئی سی کی شرط متعارف کرانے پر فخر ہے، عمران خان کے علاوہ کوئی ایسا نہیں کر سکتا۔
شبرزیدی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے پیسے کے استعمال کے خلاف بہترین قدم اٹھایا، موجودہ حکومت کاشرط ختم کرنا مجرمانہ اور پاکستان کیخلاف ہے۔
I am proud of the action of introducing CNIC condition on purchases above Rs 100,000. Nobody except Imran Khan could do that with my help.The best step done against the use of corruption money.This Govt has removed this condition.This is criminal & anti Pakistan. Save Pakistan.
— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) June 16, 2022
گذشتہ روز سابق چیئرمین ایف بی آر نے ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے کہا تھا کہ حالات اس حکومت کےقابوسےنکلتےجارہےہیں، جس طرح قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں عوام کی پہنچ سےباہرہوگئی ہیں۔
شبرزیدی کا کہنا تھا کہ کیااس صورتحال میں سوسائٹی اورانڈسٹریاں چل سکتی ہیں یانہیں، اب بھی توجہ نہ دی گئی توحالات مزیدبگڑجائیں گے ، بھارت،بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک روس سےتیل خریدرہےہیں، موجودہ حکومت کو کیا پریشانی ہے کہ روس سے تیل نہیں خرید رہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ سمجھنےسےقاصرہوں رات ساڑھے11بجےکیسےاعلان کیاجارہاہے، تیل کی ان قیمتوں کیساتھ پاکستان کی معیشت مزیدبگڑجائےگی، اس حکومت میں قابلیت نہیں،نئےطریقےسےسوچناپڑےگا۔
سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ یہ بات اب سیاست سےآگےنکل گئی ہے،سیاست کی بات نہیں رہی، جوحکومت عوام کوبنیادی چیزیں نہیں دےسکتی تو رہنے کا کیا فائدہ ہے،لوگ ایک حدتک برداشت کرسکتے ہیں۔