اسلام آباد: سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے شرح سودمیں اضافہ کیا گیا، اس سے کاروبار مزید تباہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "باخبر سویرا” میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے پر کہا کہ شرح سود میں اضافہ بالکل غلط ہے۔
شبرزیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منی سپلائی کا تعلق مہنگائی سے نہیں ہے بلکہ ڈالر ریٹ سے ہے، پاکستان میں قرضے انڈسیریزلیتی ہیں عام آدمی نہیں لیتے۔
حکومت کی کارگردگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں، یہ آئی ایم ایف کو نہیں سمجھ سکے، ڈسکاونٹ ریٹ پر قرض انڈسٹریل سیکٹر استعمال کرتا ہے نہ کہ ملک کا عام آدمی۔
شبرزیدی نے خبردار کیا کہ ملک میں شرح سود بڑھانے سے کاروبار مزید تباہ ہوں گے ، ان کے پاس معاشی استحکام کے لیے پاس کوئی ویژن نہیں ہے۔