The news is by your side.

Advertisement

محمد حسنین کے بالنگ ایکشن کی درستگی کا گُر؟ شبیر احمد نے بتادیا

سابق فاسٹ بولر شبیر احمد نے حال ہی میں مشکوک بولنگ ایکشن کا شکار محمد حسنین کے ایکشن درستگی کے حوالے سے پی سی بی کو اہم مشورہ دیا ہے۔

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شبیر احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو وہ آسان راستہ بتادیا ہے جس پر چل کر پی سی بی پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن درست کراسکتا ہے۔

ماضی میں مشکوک بولنگ ایکشن کا شکار ہونے والے شبیر احمد نے پی سی بی کو مشورہ دیا ے کہ وہ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن پاکستانی لیب کے بجائے آسٹریلیا کی لیب سے کروائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیب اس حوالے سے آسٹریلیا سے زیادہ تجربہ کار نہیں ہیں جب کہ آسٹریلیا میں معیاری لیب کے ساتھ وہاں ایکشن درست کرانے کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل

واضح رہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن گزشتہ ماہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے رپورٹ کیا تھا۔

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیے جانے کے بعد انہیں ایکشن کی درستگی تک انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل کردیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں