جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

کراچی میں متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم شبیر تنولی نے اعترافِ جرم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم شبیر تنولی نے مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو اعترافِ جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کے بچیوں کیساتھ زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی، ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس کی جانب سے ملزم کو پیش کیا گیا، جہاں اس کا دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان قلمبند کیا گیا۔

عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے وقت مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ "آپ کو علم ہے کہ آپ کہاں موجود ہیں؟” جس پر ملزم نے جواب دیا: "جی، میں اس وقت عدالت میں ہوں اور بیان قلمبند کرانے آیا ہوں۔” اس کے بعد ملزم نے متعدد بچیوں سے زیادتی کے گھناؤنے فعل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم شبیر تنولی 2016 سے بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور ان کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ اہلِ علاقہ کی شکایت پر چند روز قبل قیوم آباد سے گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ بچیوں نے بھی شناخت پریڈ کے دوران ملزم کی نشاندہی کی جبکہ ان کے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔

عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اس موقع پر عدالت میں موجود متاثرہ بچی کی والدہ اور سائلین مشتعل ہوگئے اور ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی۔

تاہم پولیس نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ملزم کو پہلے نامعلوم مقام اور بعد ازاں جیل منتقل کردیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں