تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بائیس اگست کی رات ایوان صدر میں کیا ہوا تھا؟ شبلی فراز نے بتادیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قمرباجوہ سے ملاقات کی تصدیق کردی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے تحریک عدم اعتماد کے بعد سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ بائیس اگست کی رات عمران خان کو جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے ملاقات کی درخواست آئی۔

پروگرام کے میزبان کاشف عباسی نے سوال کیا کہ ملاقات کی درخواست کس نے کی؟ جس پر شبلی فراز نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملاقات کی درخواست باجوہ کی طرف سے آئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جگہ کیلئے ایوان صدرمنتخب کیا گیا کیونکہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ ملاقات پبلک ہو،ملاقات سے متعلق پارٹی میں کسی کو نہیں بتایا تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کیساتھ ملاقات میں بطور عمران خان کا چیف آف اسٹاف گیا،ایوان صدر سے پیغام آیا کہ ملاقات ہے، یہ نہیں بتایا گیا کہ کس سے ملاقات ہونی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ’مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی

انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کےراستے ایوان صدر گئےتھے،ڈرائیورنہیں تھا گاڑی میں نےچلائی تھی اورکوئی پروٹوکول بھی نہیں تھا۔

پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان گاڑی میں پیچھے نہیں بیٹھتےآگےبیٹھتےہیں وہ ڈگی میں بیٹھ کرجانےوالوں میں سےنہیں، گاڑی کانمبربتا دیا جاتا ہےتو اسی وجہ سے ہمیں نہیں روکاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایوان صدر ضرور گیا لیکن میٹنگ میں شامل نہ تھا، میٹنگ میں کیا گفتگو ہوئی ؟ نہیں جانتا۔

Comments

- Advertisement -