جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

شاداب اور اعظم خان کس لیگ کا حصہ بن گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان اور جارح مزاج بیٹر اعظم خان بھی آئی ایل ٹی 20 لیگ کا حصہ بن گئے۔

قومی کرکٹرز شاداب خان اور اعظم خان کو آئی ایل ٹی 20 کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اس سے قبل شاہین آفریدی کو بھی ڈیزٹ کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

ڈیزرٹ وائپرز ٹیم کی ملکیت فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے اونرز کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ایڈیشن پی ایس ایل سے قبل جنوری 2024 میں منعقد ہوگا،لیگ کے پہلے ایڈیشن میں پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔

پی سی بی نے اس بار پاکستانی پلیئرز کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت دی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں