پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

شاداب خان بگ بیش میں بابر اعظم کو بولنگ کرنے کے لیے پرجوش

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کو بولنگ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

پاکستان کے آل راؤنڈر شادب خان نے کرکٹ میں واپسی کے ساتھ بگ بیش لیگ میں ہم وطن بابر اعطم کے ساتھ متوقع سامنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 ماہ سے کرکٹ سے باہر ہوں، سرجری کا مرحلہ میرے لیے کافی مشکل رہا، اگر اچھی بولنگ نہ کروں تو بیٹنگ کا فائدہ نہیں ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ بولنگ کے بجائے بیٹنگ پر توجہ دینے کی بات غلط ہے، میرے لیے بولنگ میں پرفارم کرنا اہم ہے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بگ بیش لیگ کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے اور میرا واحد مقصد اچھی کرکٹ کھیلنا اور مضبوط واپسی کرنا ہے۔

یہ پڑھیں: حارث رؤف نے بابر اعظم کو نشانے پر رکھ لیا!

انہوں نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی موجودگی سے لوگوں کی دلچسپی بڑھے گی۔

بابر اعظم اور شاداب خان بگ بیش لیگ میں دو بار سامنے آئیں گے، دونوں ٹیموں کے میچز 20 دسمبر اور 16 جنوری کو شیڈول ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ میں اور بابر ایک ساتھ بہت کھیل چکے ہیں، ہم ایک دوسرے کی ذہنیت کو سمجھتے ہیں جب بابر اور میں آسٹریلیا کی سرزمین پر آمنے سامنے ہوں گے تو مزہ آئے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں