پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

شاداب خان نے کاؤنٹی میں تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کاؤنٹی کرکٹ میں تباہی مچادی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی 20 بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں سرے کے خلاف شاندار بولنگ اور بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوا دی۔

یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے شاداب خان نے پہلے 4 اوورز میں صرف 29 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بیٹنگ میں بھی انہوں نے 12 گیندوں پر 21 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

یارکشائر کی ٹیم نے شاداب کی برق رفتار اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور سرے کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب سرے کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی اور اس طرح یارکشائر نے میچ ایک رن سے جیت لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں