تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

شاداب خان اور حسن علی کی ویڈیو وائرل

لاہور: قومی کرکٹر شاداب خان خان اور حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی اور شاداب خان کی ویڈیو زیر گردش ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں حسن علی پنجابی لہجے میں لپ سنکنک کرتے ہوئے پوری ٹک ٹاک کو چیلنج کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ لفظ چیلنج صحیح طرح سے نہیں بول پارہے اور کہہ رہے ہیں کہ ’پوری ٹک ٹاک نوں چیلنگ ہے۔‘

حسن علی کے چیلنج کو چیلنگ کہنے پر شاداب خان درمیان میں انہیں ٹوکتے ہوئے ان کی تصحیح کرتے ہیں اور کہتے ہیں بھائی چیلنج چیلنج ہے تاہم شاداب کے دو بار ٹوکنے پر بھی حسن علی چیلنج کو چیلنگ ہی کہتے رہے۔

یہی چیلنج تیسری بار دہرانے پر حسن علی صحیح لفظوں کو غلط کہتے سنے جاسکتے ہیں جبکہ حسن علی دوبارہ کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی وہ یہ چیلنج نہیں دے پاتے اور پھر دونوں کھلاڑی زور دار قہقہہ لگاتے ہیں۔

واضح رہے کہ حسن علی اور شاداب خان اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر مزاحیہ پیغامات اور نوک جھونک کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -