بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

حسن علی پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو شاداب کا کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے فاسٹ بولر حسن علی پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شاداب خان نے اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ’میری ماڈلنگ اسکلز بہتر ہوئیں؟ میں اپنی ٹیم سے سیکھ رہا ہوں۔‘

حسن علی نے شاداب خان کی تصویر پر لکھا کہ ’میں صدقے جاؤں واری جاؤں اپنے یار پہ، ماشا اللہ نظر نہ لگ جائے۔‘

فاسٹ بولر کے ٹوئٹ پر علی حسنین شاہ نامی صارف نے ’خدا کے لیے، آپ ایک انٹرنیشنل کرکٹر ہیں، ٹیم منیجر اور پی سی بی کرکٹرز کو سکھائے کہ سوشل میڈیا کیسے استعمال کرتے ہیں۔

حسن علی نے بھی صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی علی حسنین ویسے میں نے کچھ غلط برا نہیں لکھا، لیکن پھر بھی کہیں نہ کہیں پر آپ کو برا لگا ہو تو معافی چاہتا ہوں۔‘

تاہم اب شاداب خان نے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میسی انگلش نہ بولے ٹھیک، غیرملکی کھلاڑی انگلش میں ایسی بات کردیں ٹھیک لیکن ہمیں چاہیے کہ ہم نیچرل نہ رہیں، ہم جعلی شخصیت بنا لیں، بھائی مجھے تو اپنے کلچر یا مذاق میں کوئی شرم نہیں، اللہ سب کو خوش رکھے اور دوسرے کی خوشی میں بھی خوش رکھے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں شاداب خان اور حسن علی بہترین دوست ہیں اور دونوں اکثر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں