تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

شاداب خان کا شاہد آفریدی کے ریکارڈ پر قبضہ

قومی آل راؤنڈر اور نائب کپتان شاداب خان نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

آسٹریلیا میں کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اختتام پذیر ہوگیا پاکستان ٹرافی تو نہ تھام سکا لیکن کھلاڑی کچھ انفرادی ریکارڈ بنانے میں ضرور کامیاب رہے۔

ان ہی کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان ہیں جنہوں نے بوم بوم کے نام سے دنیا بھر میں مشہور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا ایک ریکارڈ توڑ دیا۔

شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاہد آٖفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان نے گزشتہ روز جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیری بروک کو آؤٹ کیا تو یہ ان کی مختصر فارمیٹ میں 98 ویں وکٹ تھی۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کے 84 ویں میچ کی 80 ویں اننگ میں انجام دیا۔

اب تک کے کیریئر میں شاداب خان کی بہترین بولنگ 8 رنز دے کر چار وکٹیں ہے جب کہ چار وکٹ لینے کا کارنامہ وہ اب تک تین بار انجام دے چکے ہیں اور اب وہ وکٹوں کی سنچری سے صرف دو وکٹ دور ہیں۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے 98 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل کر 97 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔

Comments

- Advertisement -