پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ورلڈ کپ مہم کے لیے بھارت میں موجود ہیں لیکن میگا ایونٹ سے قبل انہیں بڑا سرپرائز ملا ہے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز جمعہ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کرے گا۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان اپنی خراب فارم کے باعث تنقید کی زد میں بھی ہیں اور وہ میگا ایونٹ سے قبل اپنی پرانی فارم کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔
ان ہی کوششوں کے دوران شاداب کو ملا ہے ایک بہت بڑا سرپرائز اور یہ سرپرائز انہیں دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کی آج 25 ویں سالگرہ ہے شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر کا جنم دن منانے والی ان کی اہلیہ نے شاداب کو خوبصورت سرپرائز دے ڈالا جس نے خود لیگ اسپنر کو بھی حیران کر دیا۔
شاداب خان جو 4 اکتوبر 1998 کو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے آج اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے انسٹا گرام اکاوٗنٹ سے ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں بیڈ روم میں مسہری پر گلدستے، تصاویر، غبارے اور دیگر آرائشی سامان سے سجایا گیا ہے۔
ویڈیو میں ایک چیز جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہ ایک خط، یا نوٹ تھا جس میں اہلیہ نے شاداب کیلیے کچھ تحریر کیا تھا لیکن وہ واضح نہیں تھا۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے کیپشن میں شاداب خان نے لکھا کہ اہلیہ کی جانب سے سالگرہ کا منفرد سرپرائز ملا، اہلیہ کا زندگی میں ہونے کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔
واضح رہے کہ شاداب خان رواں برس فروری میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی ملائیکہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔