تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’سالگرہ مبارک ہو ’شیڈی‘ جلد ملیں گے‘

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان آج اپنی 24ویں سالگرہ منارہے ہیں انہیں قومی کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے جنم دن کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شاداب خان تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔نائب کپتان کو قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فخر زمان ودیگر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی مبارک باد دی۔

سرفراز احمد نے ’شاداب خان کے ساتھ پی ایس ایل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو شیڈی، تمہاری لیے ڈھیر ساری دعائیں، سدا خوش رہو۔‘

فاسٹ بولر حسن علی نے بھی شاداب کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو میرے یار، میرے بھائی شیڈی۔‘

نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’جلد ملیں گے۔‘

اوپنر فخر زمان نے شاداب کی گاڑی میں سوتے ہوئے تصویر شیئر کی اور سالگرہ کی مبارک باد دی۔

برتھ ڈے بوائے نے لکھا کہ ’جی فخر چاچو، کوئی اور تصویر نہیں ملی۔‘ فخر زمان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی اور تصویر ہے لیکن ان کو یہاں پوسٹ نہیں کرسکتا۔‘

شاداب خان نے بھی مداحوں کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز کے زریعے سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوئی۔

اسکواڈ میں 16 کھلاڑی شامل ہیں، سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلیں گے جبکہ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں