بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

شاداب خان نے ٹیم میں واپسی کے لیے سسر ثقلین کی خدمات حاصل کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر شاداب خان نے واپسی کے لیے اپنے سسر اور لیجنڈ بولر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں۔

شاداب خان طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں اور وہ پھر سے اپنی لیگ اسپن بولنگ کی دھاک بٹھانے کیلئے سُسر ثقلین مشتاق کی خدمات لے رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، شاداب خان اپنی بولنگ کو کارگر بنانے کے لیے محنت کرتے نظر آئے۔

انسٹاگرام پر آل راؤنڈر نے اپنے سُسر اور سابق لیجنڈ آف اسپن بولر ثقلین مشتاق سے بولنگ کی کوچنگ کی تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہیں۔

شاداب خان کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں ثقلین مشتاق کو شاداب خان کی کوچنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، شاداب خاب بولنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے کیشن میں قومی ٹیم سے کافی عرصے سے باہر آل راؤنڈر شاداب خان نے لکھا کہ اس شخص سے سیکھ رہا ہوں جو سب سے بہترین ہیں میں اس کے لیے شکرگزار ہوں۔

پاکستان کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے شاداب کو ایک ہاتھ سے بولنگ کی پریکٹس بھی کروائی جبکہ بولنگ بہتر کرنے کیلئے انھوں نے شاداب کو ٹپس بھی دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں