لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنا باعثِ فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
آل راؤنڈر شاداب خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ان کے لیے محض ایک فرنچائز نہیں رہی بلکہ یہ ان کا گھر بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود کو ثابت کرنے کی شدید خواہش کے ساتھ ٹیم میں شامل ہوئے تھے، جہاں Islamabad United نے ان پر بھرپور اعتماد کیا اور ایسا ماحول فراہم کیا جس نے انہیں ایک بہتر کرکٹر کے طور پر بھی نکھرنے کا موقع دیا۔
شاداب نے فرنچائز مالکان علی نقوی اور آمنہ نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی سونپ کر ان پر اعتماد کیا جانا ان کے لیے اعزاز ہے۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ Islamabad United کی قیادت کرنا باعثِ فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نئے سیزن میں کچھ ساتھیوں کو الوداع کہنا مشکل ہوگا اور ٹیم میں تبدیلیاں بھی آئیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ، صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
تاہم یقین ہے کہ ایک بار پھر ایسی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو Islamabad United کی پہچان بن کر سامنے آئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


