قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ سب ایک میچ کی بات کررہے ہیں لیکن ہمارا فوکس ورلڈ کپ جیتنے پر ہے۔
پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے دباؤ والا میچ تھا ہم اچھا کھیل کر جیتے ہیں، ان فارم کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے اچھی بیٹنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف خراب اوور کیا اس کا دفاع نہیں کرسکتا۔
شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم کو پتا ہے کہ اس کا انٹری پوائنٹ کیا ہے، کوچ کے خیال میں ٹاپ تھری فکس ہے باقی کھلاڑی آگے پیچھے ہوسکتے ہیں۔
سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ہفتے کو نیوزی لینڈ سے شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 24 فروری کو مدمقابل آئیں گی جبکہ میزبان سری لنکا سے قومی ٹیم 28 فروری کو میچ کھیلے گی۔
یہ پڑھیں: پاکستان ٹیم سپر 8 کے میچز کن ٹیموں سے کھیلے گی؟
واضح رہے کہ پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 200 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صاحبزادہ فرحان کو سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
لورین اسٹین کیمپ 23 رنز بناسکے، الیگزینڈر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نمیبیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


