پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان گلوبل سپر لیگ کے لیے ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن گئئے۔
پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان کو 23 جولائی سے یکم اگست تک شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں دنیا بھر سے بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں بشمول نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور یو ایس اے کے اینڈریز گوس ٹاپ آرڈر بیٹرز ہیں۔
ڈیزرٹ وائپرز کی قیادت کرس گرین کریں گے جبکہ شاداب خان کے ساتھ خزیمہ بن تنویر بھی موجود ہیں۔
آل راؤنڈر اس سے قبل دنیا بھر میں کئی فرنچائز لیگز میں شامل ہو چکے ہیں جن میں بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)، آئی ایل ٹی 20، دی ہنڈریڈ، میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی)، بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) شامل ہیں۔
یہ پڑھیں: شاداب خان کپتانی کے لیے بری چوائس نہیں ہے، شاہد آفریدی
لیگ اسپننگ آل راؤنڈر کا شمار اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے انہیں نویں ایڈیشن میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے بطور کپتان 69 میچوں میں 40 فتوحات درج کی ہیں جن میں جیت کا تناسب 57.97 ہے۔
شاداب خان پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے بااثر آل راؤنڈرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے 98 میچوں میں 142.20 کے اسٹرائیک ریٹ سے 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 1486 رنز بنائے جبکہ 112 وکٹیں بھی لے کر وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


