پاکستان کی قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہ کھیلنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی جانب سے اس بات کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی گئی، جس کے بعد ان کی بگ بیش لیگ میں شرکت سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے شاداب خان بگ بیش لیگ کا حصہ تھے، تاہم وہ پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کے باعث لیگ چھوڑ کر قومی اسکواڈ کے ساتھ سری لنکا روانہ ہو گئے تھے۔
شاداب نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ بگ بیش لیگ میں دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ قومی ذمہ داریاں ان کے لیے اولین ترجیح ہیں اور وہ مکمل توجہ کے ساتھ پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے شاداب کے فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، تاہم اکثریت نے قومی ٹیم کو ترجیح دینے کے فیصلے کو سراہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


