تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

’’گھر والے شادی نہیں کرواتے‘‘

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سوال و جواب کے سیشن میں گھر والوں سے دلچسپ شکوہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’آسک شاداب‘ کے ذریعے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے منفرد سوالات پوچھے۔

شاداب خان سے ایک مداح نے پوچھا کہ ’شادی کب کررہے ہیں، آج بتادیں۔‘

آل راؤنڈر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شکوہ کے انداز میں کہا کہ ’گھر والے نہیں کرواتے۔‘

دوسری جانب ایک مداح نے شاداب سے پسندیدہ وکٹ لینے کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں نے بھارت کے اوپنر روہت شرما کی وکٹ لینے کو یادگار لمحہ قرار دیا۔

شاداب خان نے سوال و جواب کے اس سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ جلد ایسا سیشن دوبارہ رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے سوال و جواب کا سیشن رکھا تھا جس میں انہوں نے مداح کے بابر اعظم سے متعلق سوال پر کپتان کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -