قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کردیا۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک اور وہ اپنی دلہنیا لینے کے لیے آج اسلام آباد پہنچے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔
انہوں نے لا کہ ’آج میری بارات ہے جو میرے اور اہلخانہ کے لیے یادگار دن ہے، امید ہے کہ میں اہلیہ کے لیے اچھا شوہر ثابت ہوں گا۔‘
Alhamdulilah. Today is a blessed day for me and my family. My baraat. I hope I can be a good husband to my wonderful wife. A huge thank you to everyone for respecting my family’s privacy.
Wardrobe: Humayun Alamgir,
Styling: Tony & Guy,
Photography: da artist pic.twitter.com/PDe3LKwqPl— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 9, 2023
شاداب خان نے مزید لکھا کہ ’اہلخانہ کی پرائیویسی کا خیال رکھیں آپ تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
قومی کرکٹر کو ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شاداب خان ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شاداب خان کے گھر مہندی کی تقریب ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سمیعہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تھیں۔