تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’امی جی سردی‘ قومی کرکٹرز کی تصویر وائرل

قومی ٹیم ٹرائنگولر سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی جہاں بنگلہ دیش اور میزبان ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

سہ فریقی سیریز میں گرین شرٹس کا مقابلہ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے ہوگا جبکہ 8 اکتوبر کو قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہوگا۔

سیریز میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 9 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گی جبکہ 1 ا اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

فخر زمان نے شاداب خان کی سوتے ہوئے تصویر شیئر کردی

13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے جبکہ 14 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہوگا۔ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر بروز جمعے کو کھیلا جائے گا۔

’آپ کہیں تو اُلٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں‘

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹویٹر پر کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

تصویر میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف موجود ہیں اور سردی کی مناسبت سے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں، آل راؤنڈر نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہائے امی جی سردی‘۔

واضح رہے کہ ٹرائنگولر سیریز کے کے اختتام پر قومی ٹیم ورلڈ کپ کا معرکہ سر کرنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں پہلے میچ میں 23 اکتوبر کو ان کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -