تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

کھلاڑیوں پراعتماد ہے، اگلا میچ اچھا کھیلیں گے، شاداب خان

شارجہ : قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، ان پر اعتماد بھی ہے، اگلا میچ اچھا کھیلیں گے۔

یہ بات انہوں نے میچ کے بعد شارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جانتے تھے کہ ایسے نتائج کا سامنا بھی ہوسکتا ہے، کرکٹ جنٹلمین گیم ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی ک کارکردگی پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو یہی کہا ہے جیسے سپر لیگ میں کھیلے ویسے ہی کھیلیں۔ نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد ہے،اگلے میچ میں اچھا کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی نوجوان کھلاڑی توقعات پر پورا اتریں گے۔

قبل ازیں قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنے پر شاداب خان نے کہا کہ پاکستان کی قیادت ملنا ایک خواب تھا، اپنی پوری توانائی لگاؤں گا۔ میں پہلی بار رمضان میں کرکٹ کھیل رہا ہوں، پورا دن روزہ اور پھر میچ کھیلنا مشکل ہوگا۔

ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے شاداب خان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ کے فوری بعد سیریز ہو رہی ہے، اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے کیونکہ دلچسپ میچز ہوں گے تو شائقین کو مزہ آئے گا۔

یاد رہے کہ شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 93 رنز کا ہدف افغانستان نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد نبی نے38 اور نجیب اللہ زردارن نے 17 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Comments

- Advertisement -