اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل کھیل کر جائیں گے، شاداب خان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل کھیل کر جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر آل راؤنڈر شاداب خان کی پریکٹس کرکے واپس جانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اس دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ سیمی فائنل تک یہی ہیں؟

جواب میں آل راؤنڈر نے کہا کہ سیمی فائنل نہیں بلکہ ہم فائنل بھی کھیل کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت نے 61 رنز سے شکست دی جس کے بعد سے سابق کرکٹر شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تنقید کی جارہی ہے۔

یہ پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: کیا پاک بھارت ٹاکرا دوبارہ ممکن ہے؟

سابق کرکٹرز کی جانب سے شاداب خان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم کو اگلے میچز میں ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کرگیا ہے کیونکہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سےمیچ جیتنا ضروری ہے۔

پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوتا ہے تو بھی قومی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 میں پہنچ جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں