تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کو بڑا دھچکا

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ٹیم سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، نائب کپتان شاداب خان مکمل طور پر فٹ نہ ہو سکے۔

پاکستان کے محدود اوورز کے نائب کپتان شاداب خان ابھی تک فٹنس کے مسائل سے مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے اور ان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں میں شرکت مشکوک ہے۔

ذرائع کے مطابق 23 سالہ کھلاڑی گروئن انجری سے کافی حد تک نجات پا چکے ہیں لیکن وہ میچ فٹنس حاصل نہیں کر سکے۔

آسٹریلوی اسپنر کا ہدف کون؟ اپنی زبانی بتادیا

ٹیم انتظامیہ شاداب کو میدان میں اتارنے سے گریزاں ہے کیونکہ اس سے ان کی انجری مزید پریشانی کا باعث بن سکتی ہے تاہم وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرتے ہیں تو ان کی آخری ون ڈے میں شرکت کا امکان ہے۔

پاکستان مینز ٹیم کے منیجر سے جب شاداب کی انجری کے بارے میں پوچھے گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی انجری سے متعلق کل تک آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسپنر زاہد محمود کو محمد نواز کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو کہ شاداب خان کے بیک اپ بھی ہیں۔

Comments