پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 کی مضبوط ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ کپتان شاداب خان سمیت ذیشان ضمیر انجری کا شکار ہو گئے۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر دونوں کراچی کنگز کے خلاف کھیل میں زخمی ہونے کی وجہ سے پشاور زلمی کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

شاداب کی کمر میں انجری نے ایک بار پھر آل راؤنڈر کو ایکشن سے باہر ہونے پر مجبور کر دیا ہے وہ کراچی کنگز کے خلاف ایک بھی گیند کرائے بغیر میدان سے واپس چلے گئے تھے۔

دوسری جانب ذیشان ضمیر بھی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جب کہ ٹیم جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز سے بھی محروم ہو گئی ہےجو ذاتی وجوہات کی وجہ سے واپس لوٹ گئے۔

اس سے قبل پال سٹرلنگ بھی بین الاقوامی کرکٹ کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے تھے رحم اللہ گرباز کی بھی جلد واپسی متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں