The news is by your side.

Advertisement

ایس او پیز میں‌ نرمی پر شادی ہال مالکان این سی او سی کے مشکور

کراچی: آل پاکستان شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رائیس نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے شادی کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

آل پاکستان شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ این سی او کی جانب سے ان ڈور شادی کی اجازت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومت کے شکرگزار ہیں کہ اُس نے ہمارے شعبے (انڈسٹری) کے بارے میں سوچا اور ان ڈور شادیوں کی اجازت دی، اس فیصلے سے کاروبار میں بہتری آئے گی‘۔

رانا رئیس نے یقین دہانی کرائی کہ ان ڈور تقریبات کے دوران کرونا ایس او پیز کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا، این سی او سی مقامی انتظامیہ کو بھی فیصلوں پر پابندی کی ہدایت کرے اور فیصلوں کی روشی میں کاروبار کی اجازت دے۔

مزید پڑھیں: ان ڈور شادیوں اور سنیما گھر کھولنے کی اجازت، شائقین کی تعداد 50 فیصد

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کی صورت حال میں بہتری کے بعد ایس او پیز کے خاتمے کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کیا جس کے تحت گھر سے کام کرنے کی شرط کو ختم کر کے دفاتر میں مکمل حاضری کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تفریحی مقامات اور پارکس کی بندش کو بھی ختم کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں اب 50 فیصد تماشائیوں کے آنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں