منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ: شفاعت علی نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(7 مارچ 2026): معروف میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں شفاعت علی کا کہنا تھا کہ 321 روپے فی لیٹر پیٹرول بیچنے سے کہیں بہتر ہے کہ حکومت تمام دفاتر بند کر دے اور کورونا دور کی طرز پر ‘ورک فرام ہوم’ کی عملداری نافذ کروائے۔

انہوں نے مہنگائی کے مارے طبقے کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام آدمی جس کی تنخواہ صرف چالیس ہزار روپے ہو، وہ اپنا گردہ بیچ کر بھی سکول اور دفتر جانے کے لیے موٹر سائیکل کے پیٹرول کے اخراجات پورے نہیں کر سکتا۔

معروف میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے پیٹرول کی قیمت میں یکدم 55 روپے کے اضافے کو سراسر ظلم قرار دیتے ہوئے حکومتی پالیسیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں