اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے متضاد خبریں آ رہی ہیں: شفیع جان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (12 اگست 2026): معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے متضاد خبریں آ رہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان تک رسائی ممکن بنائی جائے، وکلا، بہنوں، کارکن یا کسی رہنما کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔

شفیع جان نے کہا کہ جمعرات کو دوبارہ کوشش کریں گے کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے، اگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملی تو پاکستان کے ہر چوک پر لوگ نکلیں گے، پاکستان کے ہر چوک کو ڈی چوک بنایا جائے گا سب پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مارچ کا ہوم ورک کر چکے، جامع پلان کیساتھ آ رہے ہیں: شفیع جان

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی جاری ہے عمران خان کی صحت پر سیاست کی جا رہی ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی بھی سیاست نہیں کرنا چاہتے، چاروں صوبوں میں جمعرات کو عوام نکلیں گے ہم عوامی پریشر ڈالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ علیمہ خانم سہیل آفریدی کی کال نہیں اٹھاتیں، ان دونوں میں رابطہ ہوتا رہا ہے دن میں ایک دوبار بات ہوتی رہتی ہے، عمران خان کی صحت کا معاملہ ہے پارٹی کی لیڈرشپ بھی ان کی بہن سے رابطے میں رہتی ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی پشاور پہنچ گئے ہیں کل وہ ضلع خیبر سے اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے، وہ کے پی میں اسٹریٹ موومنٹ کے بعد پنجاب، سندھ اور بلوچستان بھی جائیں گے، 27 ستمبر کو پشاور سے جب نکلیں گے تو 20 لاکھ کے قریب لوگ ساتھ ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں