بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

’کیپٹن (ر) صفدر اور ان کی اہلیہ مریم نواز کو کے پی میں صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (22 اپریل 2026): خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اور ان کی اہلیہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو صوبے میں صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کے پی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ کیپٹن (ر) صفدر صوبے کے شہری ہیں لہٰذا ان کو صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہے جبکہ ان کی اہلیہ ہونے کی بنا پر مریم نواز کو بھی یہی سہولت حاصل ہے۔

شفیع جان نے صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الزامات سے بات نہیں چلے گی اگر کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، ہم نے 2 سال میں صحت کارڈ کی مد میں بڑی رقم خرچ کی، آج بھی گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں یہ کارڈ چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کا صحت کارڈ کی مفت سہولت دینے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی میں صحت کارڈ پر 10 لاکھ روپے اور دوائیں مفت مل رہی ہیں، ہماری 12 سال کی کارکردگی اور اپنی کارکردگی بھی دیکھ لیں، ہمیں این ایف سی میں اپنا شیئر نہیں مل رہا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے عوام اور صوبے کا مقدمہ لڑا، سروے اٹھا کر دیکھ لیں کے پی حکومت کی کارکردگی بہترین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کرپشن کی بات کر رہی ہے جو قیامت کی نشانی ہے، سندھ میں بھٹو تو زندہ ہے مگر عوام مر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں