ڈھاکہ (12 فروری 2026): امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شیفق الرحمان نے الیکشن میں کامیابی پر سجدہ شکر ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے اپنے فیس بُک پیج پر شہریوں کیلیے پیغام جاری کیا۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے لکھا کہ جب اللہ رب العزت اپنی خاص مہربانی سے مظلوموں کو فتح و نصرت عطا فرمائے گا تو نہ کوئی جلوس ہوگا، نہ نعرے بازی اور نہ ہی کوئی ہنگامہ خیز جوش و خروش بلکہ ہم سب سجدہ ریز ہو جائیں گے۔
Bangladesh Elections 2026 تمام خبریں
ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ ہم دل بھر کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں گے اور قوم کی خدمت کیلیے اپنے ربِ کریم سے خاص مدد طلب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے انعقاد پر شیخ حسینہ کا ردعمل آگیا
قبل ازیں، انہوں نے اپنے پیغام میں عوام سے اپنے ووٹ کے تحفظ کیلیے پولنگ مراکز کی حفاظت پر زور دیا۔
امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے الزام عائد کیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، عوام پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کریں جب تک کہ نتائج کا اعلان نہیں کیا جاتا تاکہ لوگوں کے حق رائے دہی کا تحفظ کیا جا سکے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


