تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نومبر سے جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ، اہم خبر آگئی

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نومبرسے جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوروناکیسزکے باعث وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس  این سی اوسی میں جاری ہے ، صوبائی وزرائےتعلیم بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہیں جبکہ این سی اوسی اوروفاقی و صوبائی محکمہ صحت کے حکام بھی موجود ہیں۔

ملک میں بڑھتےکوروناکیسزپراجلاس قبل ازوقت بلانےکافیصلہ کیاگیا ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اورموسم سرما کی تعطیلات سے متعلق مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں جلد اور لمبی کرنے کی تجویزپر تبادلہ خیال کیا گیا اور نومبرسے جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز دی گئی، تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

اجلاس میں شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں میں کوروناکیسز خطرناک حدتک بڑھ گئے، بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے۔

اجلاس میں وزرائے تعلیم نے اسکولوں کو بند کرنے کی مخالفت کر دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے دوبارہ اجلاس ہوگا،صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

این سی سی کا اجلاس شام کومتوقع ہے، حتمی فیصلہ این سی سی میں ہوگا، این سی سی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

یاد رہے پانچ طلبہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کا شعبہ کراپس پروڈکشن ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ کراچی میں اب تک چودہ سرکاری ، سات نجی اسکول اور متعدد کالجز بند کیے جا چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 117 اسکولوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ، جس میں سے سولہ سیل کردئیے گئے۔

مزید پڑھیں : ’کرونا نے شدت اختیار کی تو اسکول بند کرنے میں پہل کریں گے

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سوچ سمجھ کر اسمارٹ لاک ڈاون کیے جائیں گے لیکن اگر کرونا نے شدت اختیار کی تو اسکول بند کرنے میں پہل کریں گے۔

اس سے قبل 5 نومبر کو ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے  اجلاس  میں شرکا نے اتفاق کیا تھا موجودہ صورتحال میں تعلیمی ادارےبندکرنےکی ضرورت نہیں، تعلیمی ادارےکھلےرہیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں ہرصورت ایس اوپیزپرعملدرآمد کرایا جائے۔

اجلاس میں صوبوں نے موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا تعطیلات نہ ہونے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں ، موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبوں پر منحصر ہوگا ۔

خیال رہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات کی سفارش کی گئی تھی ، قبل از وقت تعطیلات کی سفارش طلباکی حفاظت، وباکا پھیلاؤ روکنےکے لیے ہے۔

Comments

- Advertisement -